انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2012

جیمز بونڈ فلمسیریز کے پچاس سال مکمل ہونے پر انوکھی نمائش کا اہتمام

جیمز بونڈ فلمسیریز کے پچاس سال مکمل ہونے پر انوکھی نمائش کا اہتمام

لندن…جیمز بونڈ فلم سلسلے کی پہلی فلم کے ریلیز کے پچاس سال مکمل ہونے پر ایک انوکھی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اس فلم سیریز میں استعمال ہونے والی پچاس مختلف سواریاں پیش کی گئی ۔ ہوا،پانی اور زمین پر سفر میں استعمال ہونے والی پچاس سواریاں جو کہ گزشتہ پچاس سالوں میں جیمز بونڈ فلم سلسلے کی22 فلموں میں استعمال کی گئی ہیں ، برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔ا سپائے سیریز جیمز بونڈکے پچاس سال مکمل ہونے پر بونڈ ان موشن نامی اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، جو کہ برطانوی شہر ساوٴتھ ہیمپٹن کے قریب واقع نیشنل موٹر میوزیم میں جاری ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں اس سیریز میں حصہ لینے والی دیگر بونڈ گرلز نے شرکت کی، جو خود بھی ان پچاس انوکھی سواریوں سے متاثر نظر آئیں۔نمائش میں پیش کی جانے والی سواریوں میں ایسٹن مارٹن ڈی بی 5،ایمفیبیس لوٹس، سمرین، جیٹ پیک اور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔ تارتیخ کی طویل ترین فلم سیریز پر مبنی یہ نمائش رواں سال دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :