انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2012

برصغیر میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ جیو پر

برصغیر میں موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ جیو پر

کراچی…پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی مقابلہ موسیقی کے لئے آڈیشنز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔جیو کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی تاریخ کے سب سے بڑے مموسیقی کے مقابلے کے آڈیشنز کا آغاز آج کراچی میں ہوا ،معروف گلوکار اور سٹار اداکار عاطف اسلم کی قیادت میں ہمیش ریشمیا کی بھارتی گلوکاروں کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد اپنی قسمت آزمانے ان آڈیشنز میں شامل ہوئی ،ٹیم عاطف میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوان امیدواروں نے آڈیشنز کے دوران بڑے جوش و جذبے سے کلاسیکی پاپ اور راک جیسی گلوکاری کی مختلف اصنافوں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا، لاہور اور کراچی میں یہ آڈیشنز آج اور کل جاری رہیں گے۔

مزید خبریں :