صحت و سائنس
25 مئی ، 2013

سلاہورمیں گیسٹرو ،اسپتالوں کی ایمرجنسیاں مریضوں سے بھر گئیں

سلاہورمیں گیسٹرو ،اسپتالوں کی ایمرجنسیاں مریضوں سے بھر گئیں

لاہور…گرمی کے شدت پکڑتے ہی لاہور میں اسپتالوں کی ایمرجنسیاں یسٹرو کے مریضوں سے بھر گئیں،محکمہ صحت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث مریض آئی وی ڈرپ بھی بازار سے خریدنے پر مجبورہیں۔طبی ماہریننے تاکید کی ہے کہ ، اُلٹیوں اور پیچش کی صورت میں فورا ڈاکٹرز کو رُجوع کریں،پانی کی کمی بھی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ایم ایس میو اسپتال زاہد پرویز نے بتایا کہ آج کل لاہوربھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ،گرم لو چلتے ہی مرد ،خواتین اور بچے گیسٹرو میں مبتلا ہونے لگے،اسپتالوں کی ایمرجنسیاں اور وارڈ گیسٹرو سے متاثرہ افراد سے بھر گئیں،صرف میو اسپتال میں روزانہ گیسٹرو سے متاثرہ 350 افراد آنے لگے ،مریضوں میں بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کے فنڈز جاری نہ کرنا بھی مریضوں کیلئے مالی مشکلات کا باعث بن گیا،ادویات نہیں مل رہیں،ڈرپوں کیلئے بھی بازاروں کا رخ کرنا مجبوری بن گئی ۔

مزید خبریں :