صحت و سائنس
24 جون ، 2013

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی سہ روز مہم آج سے شرو ع ہوگئی

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی سہ روز مہم آج سے شرو ع ہوگئی

کوئٹہ …کوئٹہ میں انسداد پولیو کی سہ روز مہم آج سے شرو ع ہوگئی مہم کے دوران چار لاکھ 77ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق کو ئٹہ کو 32زونز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔مہم میں 886ٹیموں گھر گھر جاکر بچوں کو قطر ے پلائیں گی جبکہ 61ٹرانزٹ پوائنٹس اور 95فکسڈ سائڈ پر عملہ اپنی ذمہ داری ادا کرے گا۔انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ محکمہ شہری دفاع کے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔اس مہم کے دوران کے دوران کوئٹہ میں چار لاکھ 77ہزار دو سو اکتالیس بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق پچھلے ایک سال میں صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سا منے نہیں آیا۔

مزید خبریں :