19 جنوری ، 2012
ممبئی …جنگ نیوز… دوسروں کیلئے نرم دل رکھنے والے منا بھائی بیٹی کے معاملے میں سخت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ تریشالا کو بالی وڈ میں آنے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ سنجے دت کی 22 سالہ صاحبزادی تریشالا نے جب والد سے اداکاری کرنے کی درخواست کی تو انہوں نے اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد سنیل دت نہیں چاہتے تھے کہ خاندان کی کوئی لڑکی بالی وڈ میں قدم رکھے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کی خواہش کی خاطر اپنے والد کے بنائے گئے اصولوں کو نہیں توڑ سکتے۔