08 اکتوبر ، 2013
شکاگو…دفتر میں پھیلنے والی غلط فہمیاں فوراً دور کی جانے چاہیں ، یہ کہناہے کہ شکاگو یونیورسٹی پروفیسر لورنٹ پنکس ہرٹ مین کا۔ اگر آپ دفتر میں کام کرتے ہوئے اپنے کسی ساتھی سے اپنے بارے میں یااپنے کا م کے بارے کوئی بات سنیں۔ تو اس سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ،لیکن کوئی بھی ایکشن لینے سے قبل اس بات کی تصدیق کرلیں کہ اڑتے ہوئے سنی جانے والی بات آپ کے اور اپ کے کام کے ہی بارے میں ہے۔اور اگر ایسا ہی ہے ، تو یہ سوچ لیں کہ آپ اسکو ل میں نہیں ہیں ، نہ لڑائی کریں اور نہ غصہ ہوں بلکہ پیشہ وارانہ طور پر اس شخص سے بات کریں اور معاملہ صاف کریں اس طرح ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔