پاکستان
24 مارچ ، 2012

کرپشن کے تانے بانے مہران اسکینڈل میں کھل گئے، فردوس عاشق اعوان

کرپشن کے تانے بانے مہران اسکینڈل میں کھل گئے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کرپشن کا شور مچانے والوں کے سارے تانے بانے مہران بینک اسکینڈل میں کھل چکے ہیں، شہباز شریف کیلئے لاہور کے جیل روڈ کا فاوٴنٹین ہاوٴس انتظارکر رہا ہے، انہیں جلد وہاں ہونا چاہئے۔ اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ علی بابا 40 چور اور ان کے سردار، چور مچائے شور کی حکمت عملی سے باہر نکلیں۔ شہباز شریف خود کو چور مانتے ہوئے معافی نامے پر دستخط کرکے راتوں رات ملک سے فرار ہوگئے تھے، ان کی کرپشن کے سارے تانے بانے مہران بینک اسکینڈل میں کھل چکے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف لیپ ٹاپ تقسیم کم اور تشہیر پر پیسہ زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے فیئر ٹرائل کے حوالے سے غیرامتیازی سلوک ہونا چاہئے، کوئی ملزم کسی جج یا بینچ پر عدم اعتماد کردے تو وہ نہیں رہتا۔

مزید خبریں :