پاکستان
24 مارچ ، 2012

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 12 شدت پسند ہلاک، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 12 شدت پسند ہلاک، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

لدھا … جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 12مبینہ شدت پسند مارے گئے جبکہ 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے شین وارسک میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جھڑپ میں 12 مبینہ شدت پسند مارے گئے۔ جبکہ 4 فوجی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :