24 مارچ ، 2012
خیبر ایجنسی … جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو پاک افغان سرحد عبور نہیں کرنے دیں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے کسی ٹرک یا کنٹینر کو پاک افغان سرحد پار کرنے نہیں دیں گے اور اس کو جماعت اسلامی کے کارکن اور قبائلی عوام روکنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ سراج الحق نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ اے این پی نے ڈالروں کے عوض پختونوں کے سروں کا سودا کر لیا ہے۔ سراج الحق نے بالغ رائے دہی کی بنیاد پر قبائلی عوام کی منتخب کونسل کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل ہی یہ فیصلہ کرے کہ قبائل نیا صوبہ بنانا یا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا چاہتے ہیں، نہ کہ باہر سے کوئی فیصلہ مسلط کیا جائے۔