پاکستان
24 مارچ ، 2012

سیوٴل کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم

سیوٴل کانفرنس کے دوران امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں سیوٴل نیو کلیئر کانفرنس کے موقع پر ان کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں جرمن سفیر ڈاکٹر مائیکل کوچ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں پاکستان اور افغانستان کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ وہ افغان امن عمل میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ وزیراعظم گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ سیوٴل نیوکلیئر کانفرنس کے موقع پر ان کی امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات متوقع ہے اور پارلیمنٹ امریکا کے ساتھ ازسرنو تعلقات کے قواعد و ضوابط طے کررہی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے جنوبی کوریا کے سفیر نے بھی ملاقات کی جس میں جوہری سلامتی پر سیوٴل میں ہونیوالی کانفرنس سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے دورہ جنوبی کوریا سے دو طرفہ سیاسی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :