پاکستان
25 مارچ ، 2012

حکومت ناکام ہوتی تو 4 سال مکمل نہ کرتے، وزیراعظم گیلانی

حکومت ناکام ہوتی تو 4 سال مکمل نہ کرتے، وزیراعظم گیلانی

راولپنڈی … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میاں نواز شریف نے عدلیہ کا کتنا احترام کیا تھا، وہ مسلم لیگ ن کے صدر سے زیادہ عدلیہ کا احترام کریں گے۔ وزیر اعظم گیلانی راولپنڈی میں ایک مقامی ہوٹل میں شادی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا حکومت اور اتحادیوں کے بارے میں بیان پڑھا، حکومت ناکام ہوتی تو 4 سال مکمل نہ کرتے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ کبھی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بنے گی، میاں صاحب کو سب پارٹیوں سے بنا کر رکھنی چاہئے، ہمارے اتحادی کل نواز شریف کے اتحادی بھی بن سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اور ان کے اتحادیوں کو توقع تھی کہ میاں نواز شریف حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر مبارک باد دیں گے، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

مزید خبریں :