25 مارچ ، 2012
دوشنبے … صدر آصف علی زرداری کی دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمانوف سے ملاقات کی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں مزید فروغ پر زور دیا گیا۔ صدر آصف زرداری پیر کو 4 ملکی علاقائی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ صدر آصف زرداری تاجکستان کے دورے پر دوشبے پہنچ گئے ہیں جہاں صدر زرادری نے اپنے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ صدر زرداری 26 مارچ سے شروع ہونیوالی 4 ملکی علاقائی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جس میں تاجکستان، ایران اور افغانستان سے نمائندے شریک ہوں گے، اس 4ملکی علاقائی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال اور معاشی تعاون پر غور کیا جائے گا۔