25 مارچ ، 2012
روم . . .12سال پہلے تیزا ب سے جھلسائی فاخرہ کا خود کشی سے پہلے آخری پیغام سامنے آگیا۔فاخرہ نے اپنے آخری پیغام کے بعد اپنے فلیٹ کی چھٹی منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔پیغام میں فاخرہ نے لکھا کہ وہ مظالم پر قانون کی خاموشی اور پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی پر خود کشی کر رہی ہے۔روم میں پاکستانی سفارتخانے نے میت پاکستان روانہ کردی۔میت کو روانگی سے قبل اسپتال کے گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔