پاکستان
25 مارچ ، 2012

لاہور :شادی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

لاہور . . .لاہور مین چونگی امرسدھو کے علاقے میں شادی کی تقریب میں دولہے کے دوستوں کی فائرنگ سے پڑوسی ہلاک ہو گیا۔مدینہ بازار کے رہایشی عمران نے اپنی شادی کے موقع پر مہندی کی تقریب کے لئے پڑوسی غلام محمد کی چھت پر انتظام کیا ہوا تھا۔اس موقع پر دولہے کے دوستوں خادم اور شعیب نے فائرنگ کی تو گولی غلام محمد کو ہی جا لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گء اور مقتول کی لاش کو پسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :