25 مارچ ، 2012
لاہور. . . .لاہور میں گزشتہ روز جوہر ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووٴں کی شناخت ہو گئی ہے۔عاشق چوک جوہر ٹاوٴن میں ہلاک ہونیو الے مبینہ ڈاکو رضوان اوکاڑہ اور عزیز نارووال کا رہائشی تھا۔اور دونوں ایک عرصے سے لاہور ہی میں مقیم تھے۔ دونوں کی لاشوں کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا۔پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ڈکیتی کے سو سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔واقعہ میں فرار ہونیو الے ڈاکووٴں کی تلاش جاری ہے۔