دنیا
05 فروری ، 2014

مائیکروسافٹ کا بھارتی نژاد ست نڈیلا کو نیا سربراہ بنانے کا اعلان

مائیکروسافٹ کا بھارتی نژاد ست نڈیلا کو نیا سربراہ بنانے کا اعلان

نیویارک… مائیکروسافٹ نے بھارتی نژاد ست نڈیلا کو نیا سربراہ بنانے کا اعلان کیاہے، وہ سٹیو بامر کی جگہ لیں گے۔ا نڈیلافی الحال مائیکروسافٹ کے ’کلاوٴڈ اینڈ انٹرپرائز‘ شعبے کے سربراہ ہیں۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہونے والے ست نڈیلا نے 1992 میں مائیکروسافٹ میں کام شروع کیا۔ 46 سالہ نڈیلا مائیکروسافٹ کے 39 سالہ تاریخ میں تیسرے سی ای او ہوں گے،انہوں نے اپنی کامیابیوں اور ترقی کا راز کرکٹ کو قرار دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بل گیٹس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں تاہم وہ جلد ہی تکنیکی مشیر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :