08 فروری ، 2014
خاران…بلوچستان کے ضلع خاران سے تعلق رکھنے والا بچہ زبان کی ایک اسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے باعث وہ کھانے پینے سے بھی محروم ہوگیا ہے، دکھیاری ماں بچے کے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہی ہے۔بدل خان دو سال پہلے تک عام بچوں کی طرح کھیلتا کودتا اور کھاتا پیتا تھا ، مگر پھر زبان کی ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوا ہے کہ ، قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کے ذائقے سے بھی محروم ہوگیا،بدل خان کی زبان غبارے کی طرح پھول کر منہ سے باہر آگئی ہے، ہر دوسرے ہفتہ ڈاکٹر انجکشن سے زبان میں موجود پانی نکال دیتے ہیں، جس کے بعد صرف دودھ ہی اس کے حلق سے نیچے اترتا ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کا علاج ممکن ہے لیکن مقامی سطح پر نہیں،بدل خان کا باپ حیات نہیں اور وہی ماں کے جینے کا واحد سہارا ہے،دکھیاری ماں کی فریاد ہے کہ حکومت اور مخیرحضرات بچے کے علاج میں مدد کریں۔