صحت و سائنس
14 فروری ، 2014

کوئٹہ : نکاس آب کے نالہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ : نکاس آب کے نالہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ…کوئٹہ شہر میں نکاس آب کے ایک نالہ سے لئے گئے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ بلوچستان میں پولیوکے حوالے سے ایک بار پھرخطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔سال 2011میں بلوچستان میں پولیو کے 73کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے کوئٹہ ان کیسز کی تعداد دو درجن سے زائد تھی۔سال 2012میں صوبہ کے دیگر علاقوں سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا مگر سال کے اوائل میں کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے چار کیسز نے محکمہ صحت کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیاتھا،جس کے بعد محکمہ صحت اور انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کوششوں سے صورتحال میں بہتری تو آئی مگر حال ہی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے غوث آباد کے قریب ایک نالے سے لئے گئے پانی کے نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق نے محکمہ صحت کے حکام اورصوبائی انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں بھی پولیو ٹیموں پر حملوں کے پیش نظر کھلے عام انسداد پولیو مہم چلانا خطرے سے خالی نظر نہیں آرہا،،تاہم انتظامیہ کو اس صورتحال کا ادراک ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم کے حوالے سے سے ہم نے اقدامات کئے ہیں،ماہرین کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں تقریبا اٹھارہ ماہ سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہ آنا تو خوش آئند ہے تاہم ہمسایہ ملک افغانستان اور ملک کے دیگر صوبوں سے لوگوں کی کوئٹہ اور بلوچستان آمدورفت اور یہاں قیام کے پیش نظر آئندہ بھی اس صورتحال کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

مزید خبریں :