صحت و سائنس
20 مارچ ، 2014

خیبر پختونخوا میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی

خیبر پختونخوا میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی

پشاور…خیبر پختونخوا میں ذیابیطس کے مریضوں کو مفت انسولین کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت نے منصوبہ شروع کردیاہے۔insulin for life کے نام سے شروع کیے گئے منصوبے کے تحت ذیابیطس کے مرض میں مبتلا خیبر پختونخوا کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کی جائے گی۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انسولین بنک قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں پہلے مرحلے میں پشاور،ڈی آئی خان، بنوں، مردان ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، اورسوات کے اسپتالوں میں فری انسولین فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں :