صحت و سائنس
19 نومبر ، 2014

جیل میں قید بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے کا نوٹس

جیل میں قید بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے کا نوٹس

اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے جیل میں قید بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ایک خاتون نصیبن بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ سنٹرل جیل کراچی میں اس کے ساتھ قید کمسن بچی سویرا پولیو کے قطروں سے محروم رہنے کے باعث معذور ہوگئی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے چاروں صوبائی سیکرٹریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ جیل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کون ذمہ دار ہے ۔

مزید خبریں :