صحت و سائنس
20 نومبر ، 2014

سرگودھا میں جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی

سرگودھا میں جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی

سرگودھا ........سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی ۔شیرخوار بچوں کی اموات کی تحقیقات جاری ہیں ۔ واقعہ کی حتمی رپورٹ آج شام تک وزیراعلی پنجاب کو پیش کردی جائے گی۔سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایک اور بچہ انتقال گیا، جس کے بعدجاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 9 ہوگئی ۔گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال کے بچہ وارڈ میں ڈاکٹر اور عملہ کی مبینہ غفلت سے 8بچے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی اموات کی آج تحقیقات مکمل کرلی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق حتمی رپورٹ آج شام تک وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی جائے گی۔ دوسری طرف اسپتال میں زیر علاج بچوں کی نگہداشت پر اب خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور 24گھنٹے عملہ بھی تعینات ہے ۔

مزید خبریں :