22 نومبر ، 2014
کوئٹہ ......کوئٹہ میں بچوں کو 9مہلک بیماریوں اور دیگرمتعدی امراض سے بچاؤ کے سلسلے میں’’ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات‘‘کی خصوصی مہم 24نومبر سے شروع کی جارہی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی خصوصی مہم 29نومبر تک جاری رہے گی،مہم کے لئے کوئٹہ کی 18یونین کونسلز میں بنیادی مراکز صحت اورخصوصی پوائنٹس پر 209ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم کےدوران 2لاکھ 80ہزار بچوں کو خصوصی مہم میں ٹیکے لگانے کا ہدف مقررہ کیاگیا ہے،اس حوالےسے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔