02 جنوری ، 2015
لندن......لندن میں سال نو کی آمد پر سالانہ نیو ایئر ڈے پریڈ منعقد کی گئی۔دنیا بھر سے ہزاروں کرتب بازوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور نئے سال کو خوش آمدید کیا۔اس سال لندن پریڈ کا موضوع لندن آن دی مووLondon on the move رکھا گیا ہے۔ پریڈ میں دنیا بھر سے 8 ہزار 500 فن کاروں نے شرکت کی۔ رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے فن کاروں نے لندن کی سڑکوں پر موسیقی کی دھنوں پر والہانہ رقص کیا اور کرتب دکھائے۔فنکاروں نے گھوڑے، ہاتھی، اسٹیم انجن سے چلنے والی ٹرین بھی چلائی۔پریڈ رٹز ہوٹل سے شروع ہر کر، بگ بین کلاک، ٹرافلگر اسکوئر سمیت لندن ی اہم شاہراہوں سے گزرتا ہوا۔پارلیمنٹ اسٹریٹ پر ختم ہوا۔اس موقع پر موجود شائقین نے فن کاروں کو بھرپور داد دی۔