02 جنوری ، 2015
برلن....بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ان کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے جس کی بڑی وجہ ورزش نہ کرنا ہے لیکن جرمنی کی دادی اماں ایسے لوگوں کے لئے ایک مثال ہیں۔جوہانا نامی یہ خاتون اپنی زندگی کی نواسی 89 بہاریں دیکھ چکی ہیں ۔ لیکن اس عمر میں بھی ان کی فٹنس قابل رشک ہے ۔ جوہانا روزانہ جمناسٹک کی پریکٹس کرتی ہیں اور مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔جوہانا کا کہنا ہے کہ اس عمر میں بھی وہ اپنے تمام کام خود کرتی ہیں اور انہیں فخر ہے کہ وہ آج کل کی نوجوان نسل کے لئے ایک مثال ہیں۔