شہر شہر
27 اکتوبر ، 2016

کوٹلی ، اسکول بس کو حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق،32 بچے زخمی

کوٹلی ، اسکول بس کو حادثہ، کنڈیکٹر جاں بحق،32 بچے زخمی

 

کوٹلی آزاد کشمیر میں اسکول بچوں کوسیرو تفریح پر لے جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے نالہ میں جاگری ۔ کنڈیکٹر جاں بحق،32 بچے زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطا بق نجی اسکول کی بس 32 طلباء و طالبات کو لیکر سیرو تفریح کے لئے پلندری کے علاقہ بیٹھک اعوان آباد سے کوٹلی آرہی تھی کہ سرساوہ سیری کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے نالہ میں جاگری ۔

زخمی 22 طلباء و طالبات کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیاجہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ باقی طلباء و طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرساوہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

مزید خبریں :