شہر شہر
28 جون ، 2017

سانحہ احمد پور شرقیہ،لیاقت بلوچ نے زخمیوں کی عیادت کی

سانحہ احمد پور شرقیہ،لیاقت بلوچ نے زخمیوں کی عیادت کی

سانحہ احمد پور شرقیہ کے 23 زخمی لاہورکے جناح اسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج ہیں ،جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے زخمیوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے،پوری قوم صدمے سے دوچار ہے ، انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہو ئےکہا اگر احمد پور شرقیہ کے قریب کوئی برن یونٹ ہوتا تو ہلاکتوں کی تعداد کم ہو سکتی تھی ۔

جناح اسپتال لاہور میںبرن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر معظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 16 مریض ایسے ہیں جو 65 فی صد سےزیادہ جبکہ کچھ متاثرین نوے فیصد سے بھی زیادہ جھلس چکے ہیں،جنہیں انفیکشن سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرر ہے ہیں ۔ ڈاکٹرمعظم کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوںکی حالت تشویش ناک ہے ۔

مزید خبریں :