21 اپریل ، 2015
فنام پینہ........کمبو ڈیا میں دنیا کا سب سے بڑارائس کیک تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔یہ رائس کیک 4 ٹن وزنی اور16 فٹ لمبا ہے جسے 45 گھنٹوں میں تیار کیا گیا ہے۔ اس رائس کیک کی تیاری میں ایک ٹن چاول، 5سوکلوگرام کو کو نٹ ملک،15 کلو گرام نمک،3 سو 33گرام یلے کے پتوں کا استعما ل کیا گیا ہے۔ کمبو ڈیا کے شہر Siem Reapمیں جاری ایک فیسٹیول کے دوران سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اس دنیا کے سب سے بڑ ے رائس کیک کو ٹرک پر رکھ کر نمائش کے ساتھ ساتھ کھانے کیلئے بھی پیش کیا گیا۔