دلچسپ و عجیب
19 نومبر ، 2015

حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ متعارف

حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ متعارف

سان فرانسسکو......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ہیلمٹ بنانے والی ایک کمپنی نے ایسا انوکھا ہیلمٹ تیار کیا ہے جو بائیک سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

اسکلی نامی کمپنی کے مالک کو یہ اسمارٹ ہیلمٹ بنانے کا خیال اس وقت آیا جب اس نے خواب میں خود کو پیش آنے والا حادثہ دیکھا۔

اس اسمارٹ ہیلمٹ کو پہننے کے بعد بائیک چلانے والے کو سڑک پر لگے’روڈ سائن‘ کودیکھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہیلمیٹ میں لگا جی پی ایس نقشہ آپکی نظروں کے سامنے سے ایسے گھومتا ہے جیسے کوئی ہولوگرام ہو۔

مزید خبریں :