21 دسمبر ، 2015
لاس اینجلس… امریکی ٹی وی ریئلٹی شو کی میزبان اور اداکارہ کم کیر ڈیشین کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ساڑھے پانچ کروڑ فالوورز ہو گئے۔
ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کیرڈیشین نےاس موقع پراپنی ایک سیلفی انسٹا گرام پر شیئر کی اور اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کرسمس کی ایڈوانس میں مبارکباد دی ہے۔