22 جنوری ، 2016
پیرس........ فرانسیسی عجائب گھر نے ساتویں صدی کے ہندو مجسمے کا سر130سال بعد کمبوڈیا کو واپس کردیا ہے۔
ہندو دیوتا ہری ہراس کے مجسمے کا سر ایک فرانسیسی ریسرچر نے 1880میں کمبوڈیا سے چرایا تھاجس کے بعد کمبوڈیا کی درخواست پر فرانسیسی عجائب گھر نے یہ سر واپس کردیا ہے۔
اس مجسمے کے سر کو دھڑ سے ملانے کی تقریب کمبوڈیا کے نیشنل میوزیم میں کی گئی جہاں فرانس کے کئی سرکاری حکام سمیت،غیر ملکی حکام اورسفارت کاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمبوڈیا کی وزارت برائے ثقافت کے ترجمان نے کہا کہ اس مجسمے کا سر دھڑ سے ملانے کے بعد ایسا لگا جیسے ہم اپنے قومی اثاثے کی روح کو ملارہے ہیں۔