دلچسپ و عجیب
23 جنوری ، 2016

افریقی نوجوان کاکم وقت میں سب سے تیز مرچ کھانے کا ریکارڈ

افریقی نوجوان کاکم وقت میں سب سے تیز مرچ کھانے کا ریکارڈ

روم........کچھ لوگ اتنے چٹورے ہوتے ہیں کہ جب تک تیز مصالحے کے چٹ پٹے کھانے نہ کھالیں کھانے کا مزہ ہی محسوس نہیں ہوتا لیکن اس نوجوان جیسا چٹورا شخص شاید ہی آپ نے کوئی دیکھاہو جس نے مختصر ترین وقت میں دنیا کی سب سے تیز مرچ کھا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

مغربی افریقہ سے تعلق رکھنے والے Amedonouنامی سیاہ فام نوجوان نے 10سرخ رنگ کی تیز ترین مرچیں30سیکنڈ کے دورانئے میں چٹ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔اٹلی کے ایک شو میں ہونے والے اس مقابلے میں کل چار افراد نے شرکت کی اورBhut Jolokiaنامی دنیا کی سب سے تیکھی مرچ مختصر ترین وقت میں کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

Amedonouنامی نوجوان نے سب سے پہلے دس کی دس مرچیں ہڑپ کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایک عام ریڈ چِلی ساس سے 400ٹائمز تیز اس مرچ کو کھانے کے بعد ریکارڈ بنانے والے نوجوان کے بھی چھکے چھوٹ گئے جس کی آنکھوں سے خوشی سے تو نہیں مرچ کی تیزی سے ضرور آنسو نکل آئے۔

مزید خبریں :