دلچسپ و عجیب
09 مارچ ، 2016

بارش کی پیشگوئی کرنے والی جدید چھتری

 بارش کی پیشگوئی کرنے والی جدید چھتری

پیرس ......بارش یا دھوپ سے بچاؤ کیلئے چھتری کا استعمال تو عام بات ہے لیکن اب بارش کی پیشگوئی کرنے والی چھتری بھی تیار کر لی گئی ہے ۔

فرانسیسی کمپنی کے ڈیزائنرز نے ایک ایسی چھتری تیار کی ہے جو موسم کی صورتحال اور بارش کے بارے میں معلومات دیتی ہے۔

’اومبریلا‘نامی اس جدید چھتری میں ایسے سینسرنصب کئے گئے ہیں جو بارش سے آدھا گھنٹہ پہلے خبردار کرنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت ، ہوا میں نمی سمیت موسم کی دیگر صورتحال کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتے ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ چھتری کو گھر پر بھول گئے ہیں تو اس میں نصب جی پی ایس ٹریکریاددہانی کے لیے آپ کے موبائل فون پر اطلاع بھی کر دے گا۔شوخ رنگوں سے مزین اومبریلا کو 79یورو میں خریدا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :