دلچسپ و عجیب
25 مارچ ، 2016

امریکی میگزین نے دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی

امریکی میگزین نے دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی

نیویارک .....امریکی میگزین فارچیون نے دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں انٹرنیٹ رٹیلر ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس کو پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے ۔

میگزین نے اپنی گزشتہ روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اپنی فہرست میں صرف ان شخصیات کو شامل کیا ہے جو عالمی سطح پر اثر رکھتے ہیں نہ کہ صرف اپنے نام کے حوالے سے لوگوں میں پہچان رکھتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر اور ایک بھی صدارتی امیدوار اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

2016 کی دس بااثر شخصیات میں جرمن چانسلر اینگلا مارکل، میانمر کی آنگ سان سو چی، پوپ فرانسس، گلوکار جان لیجنڈ، اقوام متحدہ کے موسمیاتی تحفظ کے ادارے کی ایگزیکٹو سیکریٹری کرسٹینا فیگرز، ایپل کمپنی کے ٹم کک، امریکی کانگریس کے اسپیکر پال ریان اور جج روتھ بیڈر گنسبرگ شامل ہیں۔

مزید خبریں :