25 مارچ ، 2016
لندن ......اگر ہمت ،جنون ،حوصلہ اوردل جوان ہو تو انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، اس عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب 82سالہ بوڑھی خاتون نے ہزاروں فٹ اونچائی سے اسکائی ڈائیونگ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈلیز پرائس (Dilys Price)نامی بوڑھی خاتون نے 54سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک یہ کئی ہزادر فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کرچکی ہیں، جس کے بعد اب ان کا نام سب سے عمر رسیدہ خاتون اسکائی ڈائیور کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیاہے۔