28 ستمبر ، 2016
مریخ پر رہائشی بستی بنانے کی تیاریاں،امریکا کی ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے انسا ن کو مریخ پر بھیجنےکے لیے راکٹ کی تیاری شروع کردی ہے ۔
کمپنی ایسا راکٹ بنا رہی ہے، جو ایک ساتھ 100 افراد اور ان کا سامان سرخ سیارے تک لے جاسکے گا۔ منصوبے کا مقصد مریخ پر انسانی کالونی آباد کرنا ہے، مریخ تک پہنچنے کا یہ سفر 6 سے 9 ماہ میں طے ہوگا۔
راکٹ کی تیاری کا تخمینہ 7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اسے 2018 ءمیں لانچ کیا جائے گا ۔