شہر شہر
14 دسمبر ، 2016

انٹرآرٹس : امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،عمران چشتی

انٹرآرٹس : امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،عمران چشتی

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس کے امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، 13 جنوری 2017ء فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعہ 13 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوںگے۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتے پر ارسال کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :