شہر شہر
17 دسمبر ، 2016

لاہور اور گرد و نواح میں اچانک دھند بڑھ گئی

لاہور اور گرد و نواح میں اچانک دھند بڑھ گئی

 

ملک بھر میں سردی کا راج ہے جبکہ لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں صبح اچانک دھند بڑھ گئی، کھلے علاقوں میں حد نگاہ کم ہوکر 50میٹر رہ گئی، کالاشاہ کاکو کے قریب موٹروے پر ٹرالر کے اچانک بریک لگانے کے باعث 10گاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور اسلام آباد موٹر وے دھند میں اچانک اضافہ ہوگیا ،لاہور تا شیخوپورہ حدنگاہ 20 سے 30 میٹر رہ گئی مخدوم انٹرچینج ، کوٹ مومن اور نواح میں حدنگاہ 60 میٹر ریکارڈ کی گئی ، موٹر وے حکام نے ڈرائیوروں کو گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جوزیادہ سے زیادہ 22 رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :