شہر شہر
13 جنوری ، 2017

موسم سرما کی پہلی بارش ،کے الیکٹرک کے 100 فیڈرز ٹرپ

موسم سرما کی پہلی بارش ،کے الیکٹرک کے 100 فیڈرز ٹرپ

 

کنزہ فیصل...کراچی میں سردی کی پہلی بارش برسی تو کے الیکٹرک کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے، ذرا دیر کی بارش سے شہر میں مختلف جگہ پانی جمع ہوگیا۔

کراچی میں موسم سہانا ہوا، بادل چھائے اور پھر برس بھی گئے، سرماکی پہلی بارش ہوئی تو شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل گئےلیکن یہ کیا کہ بارش ہوئی تو وہیں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق شہر میں ہونے والی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

فیڈرز ٹرپ ہونے سے گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، نیوکراچی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ بارش سے کوئی بڑا بریک ڈاؤن نہیں ہوا،دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنےاوربارش کا پانی نکالنے کیلئے علاقوں میں مشینری اور پمپس پہنچانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وسیم اختر نےبرساتی نالوں میں پانی کی روانی پر نظر رکھنے اورپانی کی روانی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کوبھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :