17 جنوری ، 2017
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردی کی اطلاع تھی، بازار بند کیے گئے، پولیو مہم ملتوی کی گئی، دکانیں بند کردی گئیں، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا لیکن پھر اس تجسس کا ڈراپ سین ہوگیا۔
پیر محل ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی افواہ پھیلانے والا پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کے دوست کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ رچایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احسان نامی ملزم کو اپنی بہن کی فرمان علی سےدوستی پر اعتراض تھا، فرمان کے نام کی موبائل سم لڑکی کے زیر استعمال تھی۔
ملزم نے فرمان کو پھنسانے کے لیے بہن کے موبائل سے کال کی، جس پر پولیس نے احسان، اس کی بہن اورفرمان کو حراست میں لے لیا۔