شہر شہر
24 جنوری ، 2017

گوشت کی شناخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے وضاحت طلب

گوشت کی شناخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے وضاحت طلب

 

پنجاب اسمبلی نےگدھے، گھوڑےاورمردہ جانورکے گوشت کی شناخت کے معاملے پر صوبائی فوڈ اتھارٹی سے وضاحت طلب کرلی ۔

صوبائی اسمبلی میں بحث کے دوران اسپیکر نے سوال کیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو موقع پر ہی کیسے پتا چل جاتا ہے کہ گوشت گدھے، گھوڑے کا ہے یا مردہ جانور کا ہے ؟

اسپیکر نے رولنگ دی کہ گوشت کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بغیر چالان نہیں کیا جاسکتا ، یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جعلی اور مضر صحت دودھ فراہم کرنےوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ٹھوس اقدامات کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔

مزید خبریں :