31 جنوری ، 2017
رانا انصر...گوجرانولہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع 2منزلہ عمارت کی چھت گر گئی، جس کا ملبہ ہٹانےکا کام جاری ہے جبکہ ایک زخمی کو نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے کیوں کہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ خستہ حال عمارت کے نیچے دکانیں بنی ہوئی تھیں،جس میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔