شہر شہر
08 مارچ ، 2017

ایم کیو ایم کے 12 ارکان ہمارے پاس آنے کو تیار ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 12ارکان ان کی جماعت میں آنا چاہتے ہیں، مگر فاروق ستار انہیں اسٹیبلشمنٹ کا نام لیکر آنے نہیں دے رہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سعید شفیق ،ڈاکٹر زبیر مرزا ،مبشرامام ،تاجروں اور مختلف شخصیات کی پی ایس پی میں شمولیت پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کیلئے اہم دن ہے اوروہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کی ’رینجرز کے ٹھاکر‘ کے ہاتھوں گرفتاری و رہائی کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔

مصطفیٰ کمال کی توپوں کا رُخ مسلسل متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی طرف ہی رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ انیس قائم خانی تو جیل کاٹ کر آگئے مگر عدالت کے بار بار بلانے کے باوجود فاروق ستار کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :