شہر شہر
09 مارچ ، 2017

پتھاروں کیخلاف کراچی میں گرینڈ آپریشن

پتھاروں کیخلاف کراچی میں گرینڈ آپریشن

پتھاروں کے خلاف کراچی میں گرینڈ آپریشن کا آغاز ہوگیا، ضلع جنوبی میں کارروائیاں کی گئیں، بولٹن مارکیٹ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ اور متصل علاقوں سے تجاوزارت ہٹاد ی گئیں۔

ایمپریس مارکیٹ اور ایم اے جناح روڈ پر کارروائیاں کرکے سڑکوں سے ٹھیلے ہٹادیے گئے،30سے زائد ٹھیلے ضبط کر لیے گئے، مزاحمت کرنے والے 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

عوام نے سوال کیا ہے کہ بھتا لے کر ٹھیلے لگانے کی اجازت دینے اور مال بنانے والوں کے خلاف کون ایکشن لے گا؟ بھتا لے کر ٹھیلے لگانے کی اجازت کس نے دی؟مال بنانے والوں کے خلاف کون ایکشن لے گا؟

دوسری جانب کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر پتھارے داروں کے خلاف انتظامی آپریشن فیل ہوگیا،پولیس آئی، پتھارے داروں نے چیزیں بھی ہٹائیں، ٹھیلے بھی ہٹ گئے، روڈ بھی کلیئر ہوا لیکن سب کچھ چند منٹوں کے لیے تھا ،پولیس کے جاتے ہی پتھارے دار واپس آگئے، ٹھیلے بھی آگئے ۔

مزید خبریں :