14 مئی ، 2017
پاک سرزمین پارٹی کے تحت کراچی کے 16 مطالبات کی منظوری کےلئے شارع فیصل پر ایف ٹی سی سے وزیراعلیٰ ہائوس تک مارچ کیا جائے گا ۔
مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پی ایس پی آج کراچی کے حقوق کے لئے ریلی نکالی گی،جسے پارٹی رہنما ملین مارچ قرار دے رہے ہیں،جو ایف ٹی سی سے ریڈ زون کی طرف جائے گا۔
کمشنر کراچی اعجاز خان کا کہناہےکہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، جلسے جلوس کی ممانعت پر سختی سے عمل کیا جائے گا،ریڈ زون میں کنٹینر لگنا شروع ہو گئے۔
کراچی میں پی ایس پی کے تحت صفائی، پانی، تعلیم اور میئر کے اختیارات سمیت 16 مطالبات کی منظوری کے لیے شارع فیصل سے وزیراعلیٰ ہاوس تک عوامی مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،ایف ٹی سی شارع فیصل پر مرکزی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
مرکزی کیمپ سے مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی شرکا سے خطاب کریں گے، جس کے بعد مرکزی کیمپ سے احتجاجی مارچ وزیراعلی ہاوس روانہ ہوں گے۔