17 مئی ، 2017
کوکا کولانے رمضان المبارک میں ایدھی فاؤنڈیشن کے عطیات کے لیے اشتہاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، مہم کا مقصد ایدھی فائونڈیشن کے پیغام کو عام کرنا ہے۔
جنرل منیجر کوکا کولا پاکستان اور افغانستان رضوان خان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کلفٹن میں واقع ایدھی ہوم میں پریس کانفرنس کی۔
رضوان خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایدھی صاحب کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے، ایک ہفتے کی مہم پورے پاکستان میں چلائی جائے گی جس میں کولا کولا 25 ملین روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ کرے گی۔
اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ کوکا کولا کے ساتھ کام کرنے کی مجھے خوشی ہوگی ، ایدھی صاحب کے مشن کو مزید پھیلا رہے ہیں۔
فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ کوکا کولا عوام میں جا کر پیغام دے کہ ایدھی فائونڈیشن کی مدد کریں جبکہ ایدھی فائونڈیشن اپنے روایتی طریقوں سے بھی عطیات جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔