شہر شہر
02 اگست ، 2017

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر دادا کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ پوتا جاں بحق

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر دادا کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ پوتا جاں بحق

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر سنگ دل داد کی فائرنگ سے ڈھائی سال کا پوتا جاں بحق ہوگیا۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھریلو جھگڑا ہوا جس دوران طیش میں آکر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون، بچی اور ایک شخص زخمی ہوا جب کہ ڈھائی سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ داد کی جانب سے کی گئی جس میں ہلاک ہونے والا ڈھائی سالہ بچہ اس کا پوتا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بیٹا، بہو اور پوتی بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :