شہر شہر
03 اگست ، 2017

کراچی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہری کے ہاتھوں مارا گیا

کراچی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہری کے ہاتھوں مارا گیا

کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہری نے ہی فائرنگ کرکے مارڈالا۔

جیونیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رات گئے 4 ڈاکو کار سوار شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران قریب کھڑے شہری نے اپنی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔

جیونیوز نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری بچے کو اٹھائے گود میں جارہا ہے کہ اس نے ڈاکوؤں کے گرد شہری کو گھرے ہوئے دیکھا، شہری نے گھر سے پستول لاکر ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکو جس شخص سے واردات کررہے تھے وہ فائرنگ کرنے والے کا بھائی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم اس دوران انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا اور تینوں ڈاکو فرار ہوگئے۔

 

مزید خبریں :