12 ستمبر ، 2018
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور ٹو اسٹیپٹ ویریفیکیشن جیسے فیچرز کے باوجود ایسا ممکن ہے کہ کوئی ہیکر آپ کے واٹس ایپ سے نجی معلومات حاصل کرلے۔
ہیکرز کو صرف ایک فون نمبر کی ضرورت ہوتی ہے جس کے ذریعے وہ صارف کے اکاؤنٹ کا استعمال کرسکتے ہیں، کوئی کانٹیکٹ بن کر صارف سے بات کرسکتے ہیں، کانٹیکٹ لسٹ میں موجود لوگوں سے بات کرسکتے ہیں یا پھر صارف ’فشنگ‘ کا شکار بھی ہوسکتا ہے جس میں ایک صرف ایک مشتبہ لنک کے ذریعے صارف کا اکاؤنٹ حاصل کرلیا جاتا ہے۔
تاہم اس سے بچنے کے لیے کچھ اقدامات کیے جاسکتے ہیں جن کی مدد سے آپ واٹس ایپ کی ہیکنگ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کو ڈیلیٹ اور دوبارہ انسٹال کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر ہوگا اور اگر آپ کسی سیشن کسی اور ڈیوائز پر لاگ ان ہیں تو آپ لاگ آؤٹ ہوجائیں گے۔
آپ کے اکاؤنٹ سے مشتبہ پیغامات کی صورت میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو آگاہ کرین کہ وہ ان سے ہوشیار ہوجائیں اور آپ کو بھی آگاہ کریں۔
اگر آپ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کا واٹس ایپ استعمال نہ کرے تو آپ واٹس ایک کو [email protected] پر ای میل کرکے اپنے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرواسکتے ہیں۔
اس کے بعد آپ کے پاس 30 دن ہوں گے جس کے دوران اپنا اکاؤٹ دوبارہ ایکٹیو کرواسکتے ہیں، اس کے بعد کا اکاؤنٹ مستقبل بنیادوں پر بند کردیا جائے گا۔