21 اگست ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…سائیکل پر کسی بھی قسم کی لائٹس نصب نہ ہو نے کے باعث رات کی تاریکی میں یہ دیگر بڑی گا ڑیوں کے ڈرائیوروں کو نظر نہیں آتے جس کے باعث بعض اوقات حاد ثات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ اسی مشکل کو حل کر نے کیلئے امریکا میں ایسی بیلٹ متعارف کر وائی گئی ہے جسے سائیکل سوار پہن کر اندھیرے میں نمایاں ہو جاتے ہیں۔ LEDسے مزین اس بیلٹ کو سائیکلسٹ اپنی پیٹھ کے ساتھ پہن کر نا صرف سڑک پر اپنی مو جودگی کی اطلاع دیتے ہیں بلکہ اس کو اپنی مرضی سے پیلے ،ہرے ،لال اور نیلے رنگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔