دلچسپ و عجیب
21 اگست ، 2012

مضبو طی سے چیزیں پکڑنے والا روبوٹک ہاتھ تیار کرلیا گیا

مضبو طی سے چیزیں پکڑنے والا روبوٹک ہاتھ تیار کرلیا گیا

نیویارک…این جی ٹی…چین اور جاپان میں ماہرین مختلف کاموں کی سر انجام دہی کیلئے مکمل روبوٹس تو تخلیق کر تے ہی رہتے ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسا جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک ہاتھ بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں چیزیں پکڑنے کی بھی صلا حیت مو جود ہے۔ یہ روبوٹک ہینڈ چار انگلیوں پر مشتمل ہے جبکہ اس کی انگلیوں میں مختلف حصوں میں مو ڑنے کی بھی صلا حیت مو جود ہے۔ تکمیل کے بعد اس ہاتھ کے ذریعے پانی کا گلاس ،مو بائل اور دیگر چیزیں پکڑ نے اور اٹھانے کا کامیاب عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :